نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے جمعرات کو 5 جی ٹیلی کام ٹکنالوجی معاملے میں فلم اداکارہ جوہی چاؤلہ کے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف دائر اپیل پر سماعت کرنے پر اتفاق کیا۔ جسٹس وپن سنگھی اور جسٹس جسمیت کی ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف جوہی چاؤلہ کی درخواست پر غور کے لیے 25 جنوری کی تاریخ مقرر کی۔ جوہی چاؤلہ کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سلمان خورشید نے معاملے کی فوری سماعت کی درخواست کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ اس معاملے کی فوری سماعت ضروری نہیں ہے۔ اداکارہ اور ماحولیاتی کارکن جوہی چاؤلہ اور دو دیگر نے دہلی ہائی کورٹ میں فائیو جی ٹیکنالوجی کو ماحول اور لوگوں کی صحت کے لیے خطرناک قرار دینے کے خلاف مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔ اس درخواست کو جسٹس جے آر مردھا کی سنگل بنچ نے 4 جون کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا تھا۔ سنگل بنچ نے اس سے سستی ‘مقبولیت حاصل کرنے’ کے زمرے کی درخواست پر غور کرتے ہوئے درخواست گزار جوہی چاؤلہ اور دیگر دو کو عدالت کا وقت ضائع کرنے پر 20 لاکھ روپے ہرجانے کا حکم دیا تھا۔ جوہی چاؤلہ نے اب اس فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں اپیل کی ہے۔
دہلی ہائی کورٹ جوہی چاؤلہ کی اپیل پر 25 جنوری کو سماعت
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS