امریکی سفارت کار 10 ہزار ڈالر میں ویزہ فروخت کرنے پر گرفتار

0

انقرہ(ایجنسیاں) : ترکی میں ایک شامی شہری کو امریکی ویزہ فروخت کرنے اور جعلی پاسپورٹ کے الزام میں لبنان میں تعینات امریکی سفارت کار کو حراست میں لے لیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 11 نومبر کو استنبول ایئرپورٹ پر ایک شامی شہری نے جرمنی جانے کے لیے کسی دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کرنے کی کوشش کی۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے شخص نے بتایا کہ یہ ویزہ ایک امریکی سفارت کار نے لگوایا اور پاسپورٹ بھی اسی کا ہے جس کے لیے سفارت کار کو 10 ہزار ڈالر کی رشوت بھی دی۔ ایئرپورٹ سے حاصل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیجز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ دو شخص ایئرپورٹ پر ملتے ہیں اور ایک دوسرے سے کپڑے تبدیل کرتے ہیں۔ امریکی شخص شامی شہری کو پاسپورٹ اور ویزہ دیتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ترک پولیس نے مذکورہ شخص کے بیان پر کارروائی کرتے ہوئے لبنان میں تعینات امریکی سفارت کار کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے جال بچھایا جس میں سفارت کار پھنس گیا اور اس کے پاس سے رشوت کی رقم برآمد کرلی۔شامی شہری کو دھوکہ دہی کے الزام میں تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا تاہم امریکی سفارت کار کا ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے اور تفتیش عمل جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS