لکھنؤ:(یواین آئی)اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا نے تعلیمی اخراجات کے لئے جی ڈی پی کا 8فیصدی حصہ مختص کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تعلیم و روزگار کے مسائل کو سیاسی پارٹیوں کو اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنانا چاہئے۔ آئندہ سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظریہاں یوپی پریس کلب میں ایس آئی او یوپی سنٹرل نے طلبائی منشور جاری کیا۔ایس آئی او نے اپنے طلبائی منشور متعدد مطالبات اور شفارشات کو اجاگر دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ یوپی سرکاری و سرکار امداد یافتہ اسکولوں کے لئے ریاستی میڈیکل کالج میں داخلے کے لئے 10فیصدی سیٹیں ریزرو کی جائیں۔ طلبائی منشور کو لانچ کرتے ہوئے ایس آئی او کے سکریٹری برائے توسیع و استحکام طہور انور نے کہا کہ’کووڈ کے بعد ریلیف پیکج،روزگار،صحت،انسانی حقوق،ٹیکنالوجی،ماحولیات،ادب،ثقافت و تنو کا فروغ اور بنیادی طور پر تعلیم اس طلبائی منشور کے اہم ایجنڈے ہیں۔انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ سیاسی جماعتیں اپنا انتخابی منشورتیارکرتے وقت طلبہ کے اس منشور کو ملحوظ رکھیں گی اور اس کا مثبت جواب دیں گی۔ انور نے کہا کہ یہ منشور اترپردیش کے طلبا و نوجوانوں سے متعلق اہم مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے تحقیق کے بعد تیار کیا گیا ہے جس میں ان مسائل کے حل کے لئے متعدد شفارشات و مطالبات شامل ہیں۔تعلیم کے ساتھ طلبہ و نوجوانوں کے مسائل کو الیکشن کے ایجنڈے میں شامل کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔ ایس آئی او نے اپنے مشور میں مولانا محمد علی جوہر ینورسٹی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے سیاسی پارٹیوں سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ یونیورسٹی کو مائنارٹی اسٹیس حاصل ہے لہذا اقلیتی طلبا کے فلاح کو ذہن میں رکھتے ہوئے تمام طرح کے مبینہ سیاسی انتقامی کاروائیوں سے یونیورسٹی کو دور رکھا جائے۔یہ طلبا کے عین مفاد میں ہوگا۔ مدرسہ کی ڈگری کو بی اے کے مساوی قرار دینے، ریاستی یونیورسٹیز میں اردو، عربی و اسلامیات کے شعبے قائم کرنے،جسٹس رنگناتھ مشرا کمیشن کی شفارشات کو نافذ کرنے کے مطالبے کے ساتھ طلبہ میں جمہوری اقدار کے فروغ کے لئے سبھی ریاستی یونیورسٹیوں،ڈگری کالجوں میں طلبہ یونین کے انتخابات کو بحال کرنے کے مطالبے کو اپنی منشور میں شامل کیا ہے۔ طلبہ تنظیم نے اپنے منشور میں اسکولوں کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے لکھا ہے کہ سرکاری اسکولوں میں کمپیوٹر لیب،اسمارٹ کلاسز،لائیبریری کے ساتھ جدید سہولیات دستیاب کرائی جائیں۔
انتخابی منشور میں تعلیم و روزگارکودی جائے ترجیح
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS