نئی دہلی: (یو این آئی) چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر حادثے میں زخمی ہونے والے ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے گروپ کیپٹن ورون سنگھ بدھ کو بنگلور کے ایک اسپتال میں چل بسے۔ ان کے انتقال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے فضائیہ نے ایک بیان میں کہا’’ایئر فورس کو یہ بتاتے ہوئے گہرا دکھ ہورہا ہے کہ بہادر گروپ کیپٹن ورون سنگھ کا انتقال
IAF is deeply saddened to inform the passing away of braveheart Group Captain Varun Singh, who succumbed this morning to the injuries sustained in the helicopter accident on 08 Dec 21. IAF offers sincere condolences and stands firmly with the bereaved family.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) December 15, 2021
ہو گیا ہے۔ 8 دسمبر 2021 کو ہیلی کاپٹرحادثے میں زخمی ہونے والے گروپ کیپٹن سنگھ کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ ہندوستانی فضائیہ ان کے انتقال پر گہرے رنج و وغم کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ خیال رہے تمل ناڈو کے کنور میں جنرل راوت کو لے جانے والے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں کل 14 افراد سوار تھے، جن میں سے گروپ کیپٹن ورون سنگھ تنہا
Group Captain Varun Singh served the nation with pride, valour and utmost professionalism. I am extremely anguished by his passing away. His rich service to the nation will never be forgotten. Condolences to his family and friends. Om Shanti.
— Narendra Modi (@narendramodi) December 15, 2021
اب بھی موت سے لڑ رہے تھے۔
صدر رام ناتھ کووند، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔