رامپور: 194دن بعد کسانوں کا دھرنا ختم

0

رامپور:(یواین آئی) تین زرعی قوانین کی واپسی کے مطالبے کے ساتھ بھارتیہ کسان یونین(بی کے یو) کی اپیل پر اترپردیش کے ضلع رامپور میں کسانوں کا جاری دھرنا آج پورے 194 دن بعد ختم ہوگیا۔ رامپور کے بھوٹ علاقے میں کوئلہ ٹول پلازہ پر غیر معینہ دھرنا194 دن بعد اتوار کو ختم ہوگیا۔ حکومت اور کسانوں کی نمائندہ تنظم کسان سنیکت مورچہ کے درمیان تین زرعی قوانین کی واپسی کے علاوہ دیگر مطالبات پر اتفاق کے بعد کسانوں نے دھرنا ختم کردیا۔ بی کے یو کے ضلع صدر حسیب احمد کی قیادت میں کسانوں نے ٹول پلازہ پر چل رہے غیر معینہ دھرنے کو ختم کردیا۔ یہاں تحریک کار کسانوں صابر علی اور ہوریر لال نے بتایا کہ حکومت کے ذریعہ تینوں زرعی قوانین کے واپس ہونے پر کسانوں میں کافی خوشی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS