نئی دہلی: (یو این آئی) ٹویٹر نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو کچھ دیر کے لیے ہیک ہونے کے بعد اسے محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ٹوئٹر کے ایک ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا’’ ہمارے پاس وزیر اعظم آفس کے ساتھ ہر وقت رابطے کی سہولیات موجود ہیں۔ جیسے ہی ہمیں اس سرگرمی (ٹوئٹر اکاؤنٹ کی ہیکنگ) کے بارے میں معلوم ہوا، ہماری ٹیم نے اکاؤنٹ کو محفوظ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ “ہماری تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس وقت کسی اور مسئلے کے آثار نہیں ہیں۔” خیال رہے وزیر اعظم مودی کا ٹویٹر ہینڈل ہفتے کی شب دیر گئے کچھ دیر کے لیے ہیک کر لیا گیا تھا اور اس دوران بٹ کوئن کی قانونی شناخت کے بارے میں ایک ٹویٹ کیا گیا تھا۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے آج صبح یہ اطلاع دی۔ مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے فورا بعد ہی اسے بحال اور محفوظ کر لیا گیا ہے اور اس معاملے کو ٹوئٹر کے ساتھ اٹھایا گیا ۔ پی ایم او نے ٹویٹ کیا’’وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹوئٹر ہینڈل تھوڑی دیر کے لیے ہیک ہو گیا۔ یہ معاملہ ٹوئٹرکے ساتھ اٹھایا گیا اوراکاؤنٹ کو فوری طور پر بحال اور محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ہیک ہونے کے دوران کی گئی ٹویٹس کو نظر انداز کردیں‘‘۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS