دہلی میں ہوا کے معیار انتہائی ناقص سے ‘خراب‘ کے زمرے میں

0

نئی دہلی: (یو این آئی) راجدھانی دہلی میں بدھ کو ہوا کے معیار میں کچھ بہتری دیکھی گئی یہاں ہوا کا معیار’انتہائی ناقص‘سے ’ خراب‘ کے زمرے میں پہنچ گیا۔ سسٹم آف ایئر کوالٹی اینڈ ویدر فورکاسٹنگ اینڈ ریسرچ (سفر) کے مطابق دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس 235 رہا۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے اپنی پیشین گوئی میں کہا ہے کہ اگلے دو دنوں میں ہوا کے معیار میں مزید بہتری آنے کا امکان ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ہوا کا معیار ’خراب‘ زمرے میں رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو دارالحکومت میں کم از کم درجہ حرارت 10.1 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران آسمان صاف رہے گا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS