لیبیا کے سابق سربراہ کی اہلیہ ،بیٹی اور بھائیہوں گے مستفید
جنیوا (ایجنسیاں) : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ویب سائٹ نے جمعہ کو لیبیا کے سابق رہ نما معمر قذافی کی بیوہ اور ان کے دو بچوں پر عاید سفری پابندی ہٹانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ایک غیر معمولی قدم ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سفری پابندیوں کے خاتمے کا اطلاق قذافی کی سابق اہلیہ صفیہ فرکش، ان کی بیٹی عائشہ قذافی اور ان کے بڑے بھائی محمد قذافی پر ہوگا۔ ان تینوں نے دوسرے ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کر رکھی ہے۔سلامتی کونسل میں31 مئی 2022 تک 6 ماہ کی مدت کے لیے پابندیاں ہٹا دی گئی ہیں۔ ان لوگوں کو مخصوص مدت کے دوران انسانی مقاصد کے لیے سفر کرنے کا حق حاصل ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سفری پابندی سے استثنیٰ اس شرط پر فراہم کیا جاتا ہے کہ شناخت شدہ افراد سفر سے ایک ماہ پہلے اور سفر کے بعد ایک ماہ کے اندر ان کے بارے میں معلومات فراہم کریں۔ قذافی کی بیوہ اور بیٹوں پر سفری پابندیاں گذشتہ جون میں 6 ماہ کی مدت کے لیے ہٹا دی گئی تھیں۔ جب کہ ان کی سفری پابندی 30 نومبر تک بحال ہونا تھی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کااعلان،قذافی کی فیملی پرعائد سفری پابندی ختم
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS