مودی ذات پات کی بنیادپرمردم شماری کو روکنے کی کوشش میں: لالو

0

نئی دہلی(ایجنسیاں) آر جے ڈی کے سربراہ لالو پرساد یادو نے ہفتہ کو دہلی میں کہا کہ وہ ذات پات کی بنیادپرمردم شماری لاگوکرنے کے لیے تحریک چلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے تمام لوگ تیار ہیں۔ لالو یادو نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی اور بی جے پی دونوں منصوبہ بنا رہے ہیں کہ ذات پات کی بنیادپر مردم شماری نہ ہو۔ آر جے ڈی سربراہ نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کی آبادی میں اضافہ ہوا ہے، اس لیے حکومت کو انہیں نوکریاں دینی ہوگی۔ بھلے ہی حکومت اس سے انکار کرے، ہم ذات پات کی بنیاد پر مردم شماری کو یقینی بنائیں گے۔ لالو یادو نے کہا کہ اگر مرکزی حکومت ذات پات کی بنیادپرمردم شماری نہیں کرانا چاہتی تو حکومت بہار کو اپنے خرچ پر ذات شماری کرانی چاہیے۔ لالو یادو نے کہا کہ اگر ذات پات کی بنیادپرمردم شماری نہیں کرائی گئی تو ہم اس کے لیے ملک گیر احتجاج کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے بہار کی نتیش کمار حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں افسرشاہی ہے اور ہم یہ بات پہلے سے کہتے آرہے ہیں۔ لالو یادو نے کہا کہ بہار اسمبلی میں وزیر جیویش مشرا کے ساتھ جو ہوا وہ غلط ہوا۔ انہوں نے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ لالو پرساد نے کہا کہ اسمبلی میں شراب کی بوتل ملنا ظاہر کرتا ہے کہ ریاست میں شراب پر پابندی کے سلسلے میں نتیش حکومت کی پولس کس طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS