سی اے اے اوراین آر ر سی پر کیا ہے اَپ ڈیٹ؟

0

حکومت نے لوک سبھا میں دیا جواب
نئی دہلی (پی ٹی آئی) : حکومت نے ابھی تک ملک گیر نیشنل رجسٹر آف سٹیزنز (این آر سی) کو تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ حکومت نے منگل کو سرمائی اجلاس کی کارروائی کے دوران لوک سبھا میں ایوان کو مطلع کیا۔لوک سبھا میں مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے بھی کہا کہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ 2019 (سی اے اے) کو 12 دسمبر 2019 کو مطلع کیا گیا تھا۔ اور 10 جنوری 2020 میں نافذ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے کے تحت آنے والے لوگ قانون کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد شہریت کیلئے درخواست دے سکتے ہیں۔ ایک سوال کے تحریری جواب میں نتیا نند رائے نے کہا کہ ابھی تک حکومت نے قومی سطح پر ہندوستانی شہریوں کے قومی رجسٹر (این آر آئی سی) کو تیار کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ رائے نے کہا کہ جہاں تک آسام کا تعلق ہے، این آر سی میں شامل کرنے کیلئے ضمنی فہرست کی ہارڈ کاپی اور آن لائن کنبہ کے لحاظ سے اخراج کی فہرست سپریم کورٹ کی ہدایت پر 31 اگست 2019 کو شائع کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS