لے کے سب فضل و عنایات نبی آئے ہیں
اب بدل جائیں گے حالات نبی آئے ہیں
ہوگی اب نور کی برسات نبیؐ آئے ہیں
دور ہوجائیں گے خطرات نبیؐ آئے ہیں
اس سے بڑھ چڑھ کے کوئی اور نہیں ہے نعمت
لے کے قرآن کی سوغات نبی آئے ہیں
جن کا کوئی بھی نگہبان نہ تھا دنیا میں
ان کی کرنے کو نگہداشت نبیؐ آئے ہیں
کیا حقیقت ہے، طریقت ہے ، شریعت ہے
ہم کو سمجھانے کو یہ بات نبیؐ آئے ہیں
فرش سے عرش پہ جبریل امیںکے ہمراہ
حق سے کرنے کوملاقات نبیؐ آئے ہیں
آپ کی شفقت و الفت کا نہیں کوئی بدل
لے کے وہ عدل و مساوات نبیؐ آئے ہیں
معجزے چیز ہیں کیا اور کرامات ہیں کیا
حل یہ سب کرنے سوالات نبی آئے ہیں
کتنے احسان ہیںسرکارِ دو عالم کے نسیمؔ
لے کے ہر طرح کے تحفات نبیؐ آئے ہیں
نسیم قادری