ایران میں پینے کے پانی کی کمی کے خلاف مظاہرہ

0

تہران: (یو این آئی/ اسپوتنک) ایران کے جنوب مغربی شہر چہرمحل اور بختیاری صوبے کے شہرکورد میں شہریوں نے پینے کے پانی کی کمی کے خلاف گورنر کی رہائش گاہ کے سامنے مظاہرہ کیا۔ آئی آر آئی بی براڈکاسٹر نے یہ اطلاع دی۔
ایران میں پینے کے پانی کی قلت کے باعث شہری ایک بار پھر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ پینے کے پانی کی قلت کی یہ صورتحال بارشوں کی کمی اور خشک سالی کی وجہ سے سامنے آئی ہے جو کہ گزشتہ 50 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
دوسری جانب وسطی ایران کے شہر اصفہان میں سینکڑوں کسانوں نے شہر کے واحد دریا زیندرود کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست مظاہرہ کیا۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اس معاملے میں ضروری اقدامات کے لیے وزیر توانائی کو اصفہان بھیجا ہے۔ ساتھ ہی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS