اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے عراقی وزیراعظم پر حملے کی مذمت کی

0

اقوام متحدہ،(یو این آئی):اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیریس نے عراقی وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
مسٹر گتیریس کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے حملے میں ملوث افراد کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عراق کو تحمل سے کام لینا چاہیے اور ایسے پرتشدد واقعات کو زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ سکریٹری جنرل نے تمام سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ آئینی حکم کو برقرار رکھیں اور مسائل کو پرامن طریقے سے حل کریں۔ عراقی وزیراعظم پر گزشتہ روز بغداد کے گرین زون میں بارود سے لیس ڈرون راکٹ سے حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ان کی رہائش گاہ کو نقصان پہنچا ہے، اس حملے میں ان کے متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ مصطفی الکاظمی نے گزشتہ سال مئی میں عراق کے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS