شیو پوری: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع شیو پوری اسپتال کے احاطے میں واقع ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سے چلنے والے دھرم شالہ کے اوپری حصے میں رکھی گھاس میں اچانک آگ بھڑک گئی، جس پر فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے وقت رہتے آگ پر قابو پالیا گیا،جس سے ایک بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز دیوالی کے موقع پر چلائے گئے پٹاخوں راکیٹ وغیرہ کے گرنے سے ممکنہ طور پر یہ آگ بالائی حصے میں چھت پر لگی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دھرمشالہ میں پہلے غذائی قلت کے شکار بچوں کے لیے این آر سی جاری کی جاتی تھی۔ اس کے علاوہ یہاں ضرورت مندوں کے لیے یہاں آخری رسومات کا سامان بھی رکھا گیا ہے، اسی میں گھاس میں اچانک آگ لگ گئی جو تیزی سے پھیلنے لگی۔
فائر برگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اس دھرم شالہ میں نیچے بڑی دکانیں بھی ہیں اور یہ شہر کے مصروف بازاروں میں سے ایک ہے۔
دھرم شالہ میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ایک بڑا حادثہ ٹل گیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS