متھرا:(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع متھرا میں مہنگائی کے خلاف منگل کو کلکٹریٹ کے نزدیک چولہا اور موٹر سائیکل کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس احتجاج میں خواتین چولہے پر لکڑی سے روٹی بنا رہی تھیں وہیں پٹرول کی آسمان چھوتی قیمتوں کی مخالفت میں موٹر سائیکل کو ٹانگ دیا تھا۔ اس احتجاج کو دیکھنے کے لئے عوام کی کافی بھیڑ جمع ہوگئی تھی۔
احتجاجی مقام پر موجود کسان، غریب، مزدور کمیٹی کے صدر تارا چندر گوسوامی نے کہا کہ 1973 میں اس وقت کے وزیر اعظم اندرا گاندھ کے اقتدار میں پٹرول کی قیمت محض سات پیسے فی لیٹر بڑھانے پر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی بیل گاڑی سے پارلیمنٹ پہنچے تھے۔ منموہن سنگھ کے میعاد کار میں موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی مذمت کی تھی۔ جولائی سے اب تک 19بار پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے اور موجود حکومت خاموش ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج سرسوں کا تیل 200 روپئے بی لیٹر ہوگیا ہے اور سبھی اشیاء خوردنی اور یہاں تک سبزیوں کی قیمت آسمانی کو چھو رہی ہے لیکن نہ ریاستی حکومت اور نہ ہی مرکزی حکومت اسے روکنے کی کوئی کوشش کررہی ہے۔آج کسان کی کھاد، یوریا کی بھی قیمتیں بڑھ گئی ہیں مگر مہنگائی کم کرنے کا وعدہ کر کے اقتدار میں آئی مودی حکومت کا ادھر دھیان نہیں ہے۔
مہنگائی کے خلاف چولہاا ور موٹر سائیکل کے ساتھ احتجاج
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS