بوٹینیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن پر نماز پڑھتے ہوئے شخص کا ویڈیو آخر کیا ہے؟

0

نئی دہلی : دہلی میٹرو گیٹ کے احاطے میں نماز پڑھتے ہوئے ایک ویڈیو کافی تیزی وائرل ہورہا ہے۔ یہ ویڈیو نوئیڈا کے بوٹینیکل گارڈن میٹرو اسٹیشن کے ایگزٹ گیٹ پر نماز ادا کرتے ہیں ایک شخص کی ویڈیو ٹوئٹر پر تیزی کے ساتھ


وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ شخص نماز پڑھ رہا ہے۔ جو آپ دیکھ سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہورہی ہے۔ ایک یوزر نے جن کا نام سورج سنگھ ہے انہوں نے کمال خان کے ٹوئٹ کو ریٹویٹ کیا ہے۔ بہت ہی اچھی اور سلجھی ہوئی بات کی ہے کہ ٹرینوں میں بھجن کیرتن .. سڑکوں پر جاگرن .. سڑک پر مذہبی جلوس .. کنور یاترا .. سرکاری دفاتر اور فیکٹریوں میں مندر ہو سکتے ہیں ،تو پرسکون انداز میں اللہ کی عبادت کرنے سے کیا پریشانی/تکلیف ہے؟

سماج میں نفرت پھیلانے کا ارادہ ہندوستان میں کبھی کامیاب نہیں ہوا۔ لوگ حالات کو خراب کرنے کی کوشش کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑتے ہیں۔ لیکن ہماری اردگر ایسے لوگ بھی ہیں جو ان چیزوں کو سمجھتے ہیں کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح ہے۔اس کے برعکس چھوٹے چھوٹے ایشیوز کو لے کر ہنگامہ کھڑا کرنے میں کچھ خراب دہنوں کے لوگ اچھی چیزوں کو بھی خراب کردیتے ہیں اور ہنگامہ اور مذہب کو لے کر عجیب عجیب طرح کے طنز اور رائی کے پہاڑ کھڑے کرنے

کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔وہیں ونود بنسل جیسے لوگ نفرت کو بھڑکانے میں لگے ہوئے ہیں۔آخر سوال یہ  ہے کہ کیا واقعی کسی کو پرشیانی نظر آرہی ہے؟

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS