لکھنو: (یو این آئی) اترپردیش میں دھان کی خریداری اور کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھیلیش یادو نے کہاکہ یوگی حکومت کسانوں کو پریشان کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔ محترمہ واڈرا نے سنیچر کو ٹوئٹ کیا’دھان کی خریداری بدانتظامی کے سبب لکھیم پور کے ایک کسان کو مندی میں پڑے دھان میں آگ لگانی پڑی۔ کھاد کی تقسیم میں بدانتظامی کی وجہ سے للت پور کے ایک کسان کی لائن میں کھڑے کھڑے موت ہوگئی۔ اترپردیش کی بی جے پی حکومت کسانوں کو ہراساں کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ ررہی ہے۔
اس سے پہلے اکھیلیش نے للت پور کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے جمعہ کو ٹوئٹ کیا تھا بی جے پی کے راج میں اترپردیش میں کھاد کی کمی نے نہایت دردناک موڑ لے لیا ہے۔ آج للت پور میں 2دنوں سے کھاد کی لائن میں لگے ہوئے ایک کسان کی موت افسوسناک خبر ہے۔ خراج عقیدت۔ حکومت معاوضہ کا اعلان کرے۔آزاد ہندستان کی تاریخ میں کسان کبھی بھی اتنا پریشا ن اور ذلیل نہیں ہوا۔
یوگی حکومت نے کسانوں کو پریشان کرنے میں کوئی کسرنہیں چھوڑی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS