ہندوستان اور اسرائیل آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات آئندہ ماہ شروع کرنے پررضامندی

    0

    یروشلم/نئی دہلی،(یو این آئی):ہندوستان اور اسرائیل اگلے ماہ آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے پر متفق ہو گئے
    ہیں اور دونوں ممالک نے ان کے کووڈ ٹیکہ سرٹیفیکیشن کو تسلیم کرنے پربھی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ وزیر خارجہ ایس
    جئے شنکر نے پیر کو اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لیپڈ کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مثبت قرار دیتے ہوئے اس کا اعلان
    کیا تھا ۔
    مسٹر جے شنکر نے کئی ٹویٹ کرتے ہوئے میں کہا’’اسرائیل کے وزیر خارجہ یایئر لپیڈ کے ساتھ بات چیت بہت ہی مثبت
    رہی،علاقائی اور عالمی مسائل پر وسیع گفت و شنید ہوئی ، اگلے ماہ آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات شروع کرنے پررضا
    مندی،دونوں ممالک کورونا ویکسینیشن سرٹیفیکیشن کو تسلیم کرنے پر رضامندی اور اسرایئل کا بین الاقوامی شمسی اتحاد کے
    نئے رکن کے طور پرخیرمقدم کیا گیا۔ اس دوران اسرائیلی وزیر توانائی کارین الحرار نے بین الاقوامی شمسی اتحاد میں
    شمولیت کے معاہدے پر دستخط کیے۔ مسٹر جئے شنکر اور مسٹر لیپڈ کے درمیان ہوئی بات چیت کے حوالے سے اسرائیلی
    وزارت خارجہ نے کئی ٹویٹ کئے’’آج اسرائیلی وزیر خارجہ یایئر لیپڈ اور ان کے ہندوستانی ہم منصب کے درمیان ایک
    کامیاب میٹنگ اختتام پذیر ہوئی‘‘۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS