کیوں دل پررنجیدہ ہونے کا پڑتا ہے اثر؟

0

یـشـاسـوی مـاتھر
ہم اکثر مذاق میں کہتے ہیں کہ دل ٹوٹنے پر درد ہوتا ہے،حقیقت میں یہ سچ ہے۔ رنجیدہ ہونے کا دل پر بھی اثر پڑتا ہے۔یہ کسی شاعر کا خیال نہیں واقعتاًایک جسمانی مسئلہ ہے۔ اگر آپ رنجیدہ ہیں تو سینے میں درد ہوسکتا ہے، سانس پھولنے کا احساس ہوسکتا ہے، کچھ لوگوں کو الٹی یا کمزوری کا احساس ہوتا ہے۔ طبی اصطلاح میں اسے بروکن ہارٹ سنڈروم کہتے ہیں۔ رنجیدہ دل کی علامات اور علاج پر بات کرتے ہیں۔ دل پر کیا اثر پڑتا ہے؟: اکثر ہم لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنتے ہیں کہ دل ٹوٹ گیا ،آخر ذہنی تکلیف اور دل کے درمیان باہمی تعلق کیاہے۔ سائنسی نقطۂ نظر سے بروکن ہارٹ سنڈروم دل کے تناؤ کی ایک کیفیت ہے۔ جب آپ رنجیدہ ہوتے ہیں تو دل کی رگیں ڈھیلی پڑجاتی ہیں۔ اس کی وجہ سے سینے میں درد ہوتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دل کا دورہ پڑا ہے۔ اس صورت میں دل وقتی طور پر بڑا ہوجاتا ہے اور صحیح طریقہ سے پمپ نہیں کرتا۔ بروکن ہارٹ سنڈوروم کی علامات دل کے دورہ کی ہی طرح ہوتی ہیں اس لئے آپ کو اس کی جانچ کروانی چاہئے۔ وہ علامات جنہیں نظرانداز نہیں کرنا چاہئے:رنجیدہ ہونے پر آپ کو یہ علامات نظر آسکتی ہیں، ان کے نظر آنے پر علاج ضرور کرائیں۔سینے میں درد ہونا،گلے یا بائیں بازو میں درد ہونا، سانس پھولنا، الٹی آنے کا احساس ہونا، کمزوری محسوس ہوناوغیرہ۔
کس عمر کے لوگوں کو برتنی چاہئے احتیاط؟: رنجیدہ ہونے پر یوں تو کسی بھی عمر میں دل میں شکایت ہوسکتی ہے لیکن اگر آپ کی عمر 50-80کے درمیان ہے تو آپ کو دل سے متعلق علامات پر خاص طور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس عمر میں خواتین کو دل سے وابستہ بیماریوں کا خطرہ زیادہ رہتا ہے اسلئے انہیں زیادہ تناؤ میں نہیں رہنا چاہئے۔
رنجیدہ دل کا علاج:کبھی نہ کبھی ہر انسان رنجیدہ ہوتا ہے پر ذہنی تکلیف کو کم کرنے کے لئے آپ کچھ آسان طریقوں کو اختیار کرسکتے ہیں۔ اگر آپ کسی بات سے رنجیدہ ہیں تو اپنی غذا اور روز مرہ کی مصروفیات پر توجہ دیں، آپ کو صحت مند زندگی بسر کرنی چاہئے۔ آپ کو ورزش کے فائدے تو معلوم ہی ہیں، جب دل رنجیدہ ہوتو یوگا اور میڈیٹیشن کا سہارا لینا چاہئے۔ جسم میں آکسیجن کی کمی ہونے کی وجہ سے دل پژمردگی محسوس کرتا ہے، اس لئے اپنے آکسیجن کی سطح کو برقرار رکھیں اور ضروری مقدار میں پانی کا استعمال کرتے رہیں۔کھانے میں زیادہ تلی بھنی چیزیں نہ لیں، دل کے رنجیدہ ہونے پر فائبر والی غذاجیسے تازے پھل اور سبزیوں کا استعمال کریں۔
رنجیدہ ہونے پر یہ غلطیاں نہ کریں: اگر آپ رنجیدہ ہیں تو ایسے ماحول میں نہ رہیں جو منفی ہو۔ تنہائی میں رہنے سے دل مزید رنجیدہ ہوتا ہے، اس لئے ایسا کرنے سے بچیں۔اس دوران فاسٹ فوڈ کے استعمال سے گریز کرنا چاہئے، اس سے آپ کی طبیعت خراب ہوسکتی ہے۔ رنجیدہ ہونے پر سینے میں درد کا ہونا معمولی بات نہیں ہے، اس کی شکایت ہونے پر خود کو فوراً ڈاکٹر کو دکھانا چاہئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS