نئی دہلی،(یواین آئی):دہلی میں موٹر لائسنسنگ آفیسرز (ایم ایل او) کو اب ڈسٹرکٹ لیول آفیسرز کا درجہ دے کر ڈسٹرکٹ
ٹرانسپورٹ آفیسر (ڈی ٹی او) بنایا گیا ہے ۔دہلی کے وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت نے ڈی ٹی اوز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا
، “میں تمام ڈی ٹی او اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینئر افسران کو مبارکباد دیتا ہوں۔ ہمارے تمام ایم ایل او محکمہ ٹرانسپورٹ
کی عوامی خدمات عام لوگوں تک مہیا کرانے میں اہم کردار نبھاتے رہے ہیں۔جب ہم نے فیس لیس سروسز شروع کی انہوں نے
اس کامیاب بنانے کے لئے اضافہ وقت میں بھی کام کیا ۔ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو ایم ایل او اور ایم وی آئی کے
پورے کیڈر کو دی جارہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ پورے محکمہ کے لیے ایک مثال قائم کریں گے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے جاری کردہ حکم کے مطابق اب ایم ایل او کو ڈی ٹی او کہا جائے گا۔ تاہم ، ان کا پے اسکیل اور سروس
کی دیگر شرائط ویسی ہی رہیں گی۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS