بی جے پی نے اسمبلی ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا

0

نئی دہلی : (اجنسی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی علاقہ دادر اور نگر حویلی، مدھیہ پردیش اور ہماچل پردیش کی تین لوک سبھا سیٹیوں اور مخلف ریاستوں کی 16 اسمبلی نشستوں پر 30اکتوبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے اپنے امیدواروں کی لسٹ جاری کردی ہے۔ پارٹی نے لوک سبھا ضمنی انتخابات کے لیے دادرا نگر حویلی سے مہیش گاوت، مدھیہ پردیش کے کھنڈوا سے گیانیشور پاٹل،ہماچل پردیش کے منڈی سے بریگیڈیئر خوشحال ٹھاکر کوامیدوار بنایا ہے۔
آندھرا پردیش کی باڑویل (ایس سی) سیٹ سے پنتھلا سریش،ہریانہ کے ایلن آباد سے گووند کانڈا،ہماچل پردیش کی فتح پور،ارکی اور جوبل۔ کوٹکھئی سیٹوں سے بالترتیب بلدیو ٹھاکر،رتن سنگھ پال اور محترمہ نیلم سرائیک،کرناٹک کی سندھگی اور ہنگل نشستوں سے بالترتیب رمیش بھوسانورو، شیو راج سجنار اور مدھیہ پردیش میں پرتھوی پور ڈاکٹر شیشوپال سنگھ یادو، رے گاؤں سے محترمہ پرتیما باگڑی اور جوبٹ سے محترمہ سلوچنا راوت کو امیدوار بنایا ہے۔ راجستھان کی ولبھن نگر اور دھاریواڑ (محفوظ) نشستوں سے ہمت سنگھ جھالا اور کھیت سنگھ مینا اور مغربی بنگال کی بالترتیب دنہٹہ ، شانتی پور،کھردھا اور گوسابا (محفوظ) نشستوں سے اشوک منڈل،نرنجن بسواس ،جوی ساہا اور پلاش رانا کو ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ان علاقوں میں ووٹنگ 30 اکتوبر کو ہوگی اور گنتی 2 نومبر کو ہوگی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS