ممبئی (ایجنسی):نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان
خان کی درخواست پر انہیں کتابیں فراہم کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل این سی بی نے آریان سمیت دیگر افراد کو گھر کا کھانا کھانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا تاہم آریان کو درخواست کرنے پر کچھ کتابیں دی گئی ہیں۔
آریان نے کتابوں کا مطالبہ کیا تھا جسے پورا کیا گیا اور اسے پڑھنے کا دیگر مواد بھی فراہم کیا گیا تاکہ وہ خود کو مصروف
رکھ سکے۔آریان خان کا فون این سی بی نے فرانزک کی جانچ کیلئے لیا تھا جو اب تک واپس نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ آریان خان کو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا، عدالت کے فیصلے پر آریان 7 اکتوبر تک این سی بی کی تحویل میں رہیں گے۔
آرین خان نے وقت گزارنے کیلئے این سی بی سے انوکھی درخواست کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS