اسکول انتظامیہ پر فیس میں منمانے طریقہ سے اضافہ کرنے کا الزام

0

نئی دہلی( پی ٹی آئی) دہلی سرکار نے والدین کا استحصال کرکے تعلیم کو کمرشیل بنانے اورمنافع خوری کے لیے فیسوں میں من مانی طور پر اضافہ کرنے پرراجدھانی دہلی کے پیتم پورہ کے ایک بڑے پرائیویٹ اسکول بال بھارتی اسکول کی منظوری ختم کر دی،اورنئے تعلیمی سیشن میں داخلہ لینے سے روک دیا،البتہ موجودہ تعلیمی سیشن کومکمل کرنے کی اجازت دی جائے گی۔ آئندہ تعلیمی سیشن میں موجودہ طلبا کو والدین کی رضامندی سے قریبی تسلیم شدہ اسکولوں میں منتقل کیا جائے گا اور پہلے سے جمع فیس ایڈجسٹ کی جائے گی۔اس کے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اسکول تعلیمی سیشن 2022-23 سے کوئی داخلہ نہیں لے گا۔ اسکول کے تمام عملہ (تدریسی ، غیر تدریسی اور دیگر) کو چائلڈ ایجوکیشن سوسائٹی دہلی کے این سی ٹی کے دائرۂ کار میں اس کے دوسرے تسلیم شدہ اسکولوں میںایڈجسٹ کیا جائے گا۔اس طرح فیس میں مبینہ من مانے اضافہ کی وجہ سے دہلی سرکار روہنی میں ایک پرائیویٹ اسکول کا انتظام سنبھالے گی اور لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے ضروری منظوری حاصل کرے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS