نئی دہلی(یو این آئی):کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ ہمارے خاندان اور پوری کانگریس پارٹی کا درگاہ اعلی حضرت اور آپ کے کنبے سے جو رشتہ ہے وہ تاریخی اور بے حد مستحکم ہے اور میں پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ یہ ہماری آئندہ نسلوں تک قائم و دائم رہے گا۔یہ بات انہو ں نے103ویں عرس رضوی کے یادگار موقع پر درگاہ امام اہل سنت اعلی حضرت احمد رضا خان کے لئے آل انڈیا کانگریس شعبہ اقلیت کے قومی چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی کوچادر سونپتے ہوئے کہی۔
مسٹرراہل گاندھی نے اپنی رہائش گاہ سے بطور خاص اپنی اور کانگریس پارٹی کی جانب سے عقیدت کے ساتھ چادر روانہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک و دنیا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کورونا وباء کی زد پر ہے اور اس وبائی بیماری نے ہر طرف خوف وہراص کا ماحول پیدا کر دیا،اسی کے ساتھ آج فاشسٹ طاقتیں سماج میں نفرت کا زہر گھول کر ہزاروں سال پورانی گنگا جمنی تہذیب اور امن و شانتی کو زبردست نقصان پہونچانے پر آمادہ ہے۔
انہوں نے ان تکلیف دہ حالاتوں میں صوفی سنتوں میں ہماری عقیدت پہلے سے ذیادہ مضبوط اور پختہ ہونی چاہئے۔ انہوں نے عوام الناس درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی دعاء کریں اور میں بھی دعا گو ہوں کہ اس وباء اور فرقاواریت کا خاتمہ ہو اور ملک میں معاشی طور پر خوشحال ہو۔راہل گاندھی نے مزید کہا کہ میں اس اہم موقع پر آپ کی اچھی صحت اور کورونا کے لازمی احتیاط کے ساتھ عرس مبارک کے اقتتام کا خوائشمند ہوں۔اس موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈر عمران قدوائی،مرزا جاوید، آل انڈیا کوڈینیٹر شاہنواز سیٹھ،شمیم علوی،مہیندر وورا اور کونسلرچودھری زبیر بھی موجود تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS