نئی دہلی(ایجنسی ):معروف نغمہ نگار و شاعر جاوید اختر کو آر ایس ایس کو طالبان جیسا کہنے پر عدالت کی جانب سے نوٹس مل گیا۔
میڈیا کے مطابق ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرگرم رہنما وویک چمپانکر کی جانب سے وکیل کے ذریعے نغمہ نگار کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جاوید اختر کو 12 نومبر کو عدالت میں پیش ہوکر بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔
وویک چمپانکر کے وکیل کا کہنا ہے کہ جاوید اختر نے آر ایس ایس اور افغان طالبان میں موازنہ کیا، ان کے نظریات کو ایک سا کہا، ان کے بیان سے عوام میں آر ایس ایس کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
وکیل نے جاوید اختر کے بیان کے خلاف فی الفور کارروائی کا مطالبہ کیا.
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر مصنف جاوید اختر نے ایک پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے طالبان پر تنقید کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو تنظیم آر ایس ایس، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے حامیوں اور طالبان میں ذرہ برابر فرق نہیں۔