راجارمن ٹیلی کام،راجیو بنسل ایئر انڈیا کے سکریٹری مقرر

0
Image: Inflight feed

نئی دہلی،(یو این آئی): مرکزی حکومت نے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) کے افسران کی ترقی اور محکموں میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے،کےراجارمن کو سیکریٹری،ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ایئر انڈیا (جو سرمایہ کشی کے عمل سے گذر رہا ہے) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر راجیو بنسل کو مرکزی وزارت شہری ہوابازی کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
بدھ کو وزارت پرسنل ، عوامی شکایات اور پنشن (ڈی او پی ٹی) کی طرف سے جاری کردہ ایک ریلیز میں ، کابینہ کی تقرری سے متعلق ان فیصلوں سے مطلع کیا گیا تھا۔ اس تبدیلی میں دہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے وائس چیئرمین انوراگ جین کو وزارت تجارت وصنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ کا سیکریٹری بنایا گیا ہے۔
ریلیز کے مطابق حکومت نے 13 سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے محکموں کو تبدیل یا ترقی دی ہے۔ ان کے علاوہ نو افسران کو ان کی موجودہ جگہ پر ترقی دی گئی ہے۔ اس ردو عمل میں دہلی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی ڈی اے) کے وائس چیئرمین انوراگ جین کو وزارت تجارت وصنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمہ (ڈی پی آئی ٹی ٹی) کا سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ وزارت برائے پرسنل ، عوامی شکایات اور پنشن (ڈی او پی ٹی) کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کابینہ کی تقرری سے متعلق ان فیصلوں کے بارے میں اطلاعات دی گئی ہیں۔ پریس ریلیز کے مطابق حکومت نے 13 سیکریٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری سطح کے محکموں میں تبدیلی یا انھیں ترقی دی ہے۔ ان کے علاوہ نو افسران کو ان کی موجودہ جگہ پر ترقی دی گئی ہے۔ ڈی او پی ٹی کی ایک ریلیز کے مطابق ، 1989 میں تمل ناڈو کیڈر کے آئی اے ایس افسر کے راجارمن ،اشون پرکاش کی جگہ ٹیلی کام ڈیپارٹمنٹ میں سیکرٹری کا عہدہ سنبھالیں گے۔ مسٹر پرکاش 30 ستمبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ مسٹر راجارمن اس وقت مرکزی حکومت میں اقتصادی امور کے محکمہ کے ایڈیشنل سکریٹری ہیں۔
مسٹر بنسل (1988 بیچ) کو پردیپ سنگھ کھرولا کی جگہ سول ایوی ایشن کا سکریٹری بنایا گیا ہے۔ مسٹر کھرولا بھی 30 ستمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ڈی ڈی کے وائس چیئرمین مسٹر جان مدھیہ پردیش کیڈر کے 1989 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS