نئی دہلی،(یو این آئی):وزیراعظم نریندر مودی کو ہندوستانی پارلیمنٹ کے آفیشیل ٹی وی چینل’سنسد ٹی وی‘کا رسمی افتتاح کریں گے۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق پہلے سے موجود لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی چینل کے انضمام کے بعد سنسد ٹی وی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ سنسد چینل پر سینیئر کانگریس رہنما کرن سنگھ، ماہر معاشیات وویک دیبروئے، نیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ کانت اور وکیل ہیمنت بترا مختلف پروگراموں کی میزبانی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اس چینل پر معلوماتی پروگرام نشر کیے جائیں گے جو قومی اور بین الاقوامی ناظرین کے لیے جمہوری اقدار اور ملکی اداروں کے حوالے سے اعلیٰ معیار کے ہوں گے۔ علاوہ ازیں جب پارلیمنٹ سیشن کے اجلاس ہوں گے تو اس وقت سنسد ٹی وی چینل پر لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کاروائی براہ راست نشر کی جائے گی۔
آئی اے ایس (ریٹائرڈ) اورٹیکسٹائل (کپڑا) وزارت کے سابق سکریٹری روی کپور سنسد ٹی وی کے سی ای او ہیں جبکہ لوک سبھا سکریٹریٹ میں جوائنٹ سکریٹری منوج اروڑہ اس کے اسپیشل آفیسر ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS