نئی دہلی (پریس ریلیز):مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے اعلامیہ میں ڈاکٹر دبیر احمد چئیرمین ایوارڈ سب کمیٹی نے اعلان کیا کہ اس بار قومی اور ریاستی سطح پر73کتابوں پر مغربی بنگال اردو اکیڈمی کی جانب سے ایوارڈز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ کتابوں پر مختلف زمروں میں ایوارڈ دئے جاتے ہیں۔ اسی فہرست میں پروفیسر حنیف کیفی اور ان کے دو صاحب زادوں محمد سراج عظیم اور پروفیسر محمد قمر سلیم کے نام بھی شامل ہیں۔ یہ اردو ادب کی تاریخ میں تاریخ ساز بات ہے کہ پہلی بار کسی خانوادہ کو ایک ہی ادارہ سے تین ایوارڈز سے سرفراز کیا گیا ہو۔
پروفیسر حنیف کیفی کی کتاب بچپن زندہ ہے مجھ میں(ابراہیم ہوش ایوارڈ برائے ادب اطفال) کیفی صاحب جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اردو کے سابق صدر رہ چکے ہیں۔ محمد سراج عظیم کی کتاب دنیا کے ہزار رنگ(رونق نعیم ایوارڈ برائےادب اطفال) وہ آل انڈیا ادب اطفال سوسائٹی کے سکریٹری ہیں۔ اس کے تحت انھوں نے ادب اطفال پر بہت کام کیا ہے۔ پروفیسر محمد قمر سلیم کی کتاب کچھ درد سا سوا ہوتا ہے (علقمہ شبلی ایوارڈ برائےتخلیقی ادب)ہےممبئی میں ایسو سی ایٹ پروفیسر انجمن اسلام اکبر پیر بھائی کالج آف ایجوکیشن نوی ممبئی میں شعبہ اردو میں پروفیسر ہیں۔ پروفیسر حنیف کیفی کا اسی سال 27 جنوری کو انتقال ہوگیا تھا۔ کیفی صاحب کے خانوادہ کو اس خبر کے بعدپورے ملک سے اردو حلقوں اور ملنے والوں سے مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔