نئی دہلی(ایجنسیں)ملک کی ریاست اترپردیش میں نام تبدیلی کی سیاست زوروں پر ہے اور ملک بھر میں کئی مقامات کے نام وقتاقتا تبدیل ہوتے رہے ہیں۔ اب قومی دارالحکومت دہلی کے منیرکا میں واقع ایک گاؤں محمد پور کا نام بدل کر مادھو پورم کرنے کی تجویز کو پیشگی منظوری دے دی گئی ہے۔ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر مکیش سوریان نے یہ معلومات دی۔ گویا اب دہلی میں بھی نام تبدیلی کی سیاست شروع ہوچکی ہے۔ ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معلوم ہوا ہے کہ مغلیہ دور میں دہلی کے کئی دیہات کے نام زبردستی بدلے گئے تھے، جس میں منیرکا کے وارڈ نمبر 66 کا محمد پور گاؤں بھی ہے۔ یہ جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔اس میں مزید کہا گیا کہ لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ محمد پور گاؤں کا نام بدل کر مادھو پورم کیا جائے۔ اس مطالبہ اور جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اور کارپوریٹر بھگت سنگھ ٹوکاس کی درخواست پر عوام کے مفاد میں وارڈ نمبر 66 منیرکا کے محمد پور گاؤں کو مادھو پورم میں تبدیل کرنے کی تجویز کو پیشگی منظوری دی گئی ہے۔
نام تبدیلی کی سیاست اب دہلی میں،جانیں محمد پور گاؤں کا نام بدل کر کیا ہوجائے گا؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS