افغانستان صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے عمران خان

0
Financial Times

اسلام آباد (یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان جلد ہی افغانستان کی موجودہ صورتحال پر دنیا سے خطاب کریں گے۔ پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔ تاہم انہوں نے وزیر اعظم کے خطاب کے بارے میں تفصیل نہیں بتائی اور نہ یہ بتایا کہ وہ (وزیراعظم) کس پلیٹ فارم پر عالمی برادری سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چمن بارڈر پاکستان اور افغانستان دونوں کے لئے ایک اہم تجارتی راستہ ہے اور اس کی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان تارکین وطن کے دباؤ میں نہیں ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اپنے یہاں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی تخریبی سرگرمیوں کو برداشت نہیں کرے گا۔ کسی کا نام لئے بغیر انہوں نے خبردار کیا کہ “دشمن عناصر” بلوچستان میں امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS