سی بی آئی کو سجن کمار کی حالت کا جائزہ لینے کی ہدایت

0

نئی دہلی:(یو این آئی) سپریم کورٹ نے 1984سکھ مخالف فسادات کے ایک معاملے میں سزا یافتہ سابق رکن پارلیمان سجن کمار کی صحت کی حالت کا جائزہ لینے کی مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منگل کو ہدایت دی۔ جج سنجے کشن کول اور جج رشی کیش رائے پر مشتمل بنچ نے صحت کی بنیاد پر عبوری ضمانت کی مانگ کررہے کانگریس کے سابق لیڈر کی عرضی پر سی بی آئی کوچھ ستمبر تک حلف نامہ دائر کرنے کے لئے کہا ہے۔
گزشتہ چار برستمبر کو اس وقت کے سابق چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی تین رکنی بنچ نے یہ کہتے ہوئے سابق کانگریسی لیڈر کی ضمانت منظور کرنے سے منع کردیا تھا کہ یہ کوئی چھوٹا معاملہ نہیں ہے۔بنچ میں اس وقت جج اے ایس بوپنا اور جج وی سرما سبرانیم شامل تھے۔
اس سے پہلے بھی 13مئی، 2020کو سجن کمار کو عبوری ضمانت پر رہائی کاحکم دینے سے انکار کردیا تھا۔ جج نے تب کہا تھا کہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) بورڈ کی میڈیکل رپورٹ میں ایسی کوئی بنیاد نہیں بتائی گئی تھی جس کی وجہ سے اسپتال وہ بھرتی ہوں۔
خیال رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے سجن کمار کو 17دسمبر 2018کو راج نگر علاقہ میں 1984کے سکھ مخالف فسادات سے منسلک معاملہ میں قصوروار ٹھہرایا تھا اور عمرقید کی سزا سنائی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS