دنیا میں 211.3 کروڑ کووڈ19 سے متاثر اور 44.23 لاکھ افراد ہلاک

0

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی : (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پوری دنیا میں 5 لاکھ 32 ہزار 408 افراد ہلاکت خیز کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اب تک دنیا میں 211.3 کروڑ سے زیادہ لوگ کووڈ19 سے متاثر اور 44.23 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں جان لیوا کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 21 کروڑ 13 لاکھ 99 ہزار 163 متاثر جبکہ 44 لاکھ 23 ہزار 925 افراد اس موذی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں کووڈ19 سے متاثر افراد کی تعداد 3.76 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور 6.28 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کورونا سے متاثرہ افراد کے لحاظ سے ہندوستان دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔ ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 30،948 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ کورونا متاثرین مجموعی کی تعداد 3 کروڑ 24 لاکھ 24 ہزار 234 ہو گئی ہے۔ اس دوران 38 ہزار 487 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس موذی وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 16 لاکھ 36 ہزار 469 ہو گئی ہے۔

اسی عرصے میں ایکٹیو کیسز 7،942 سے گھٹ کر 3 لاکھ 53 ہزار 398 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں 403 مریضوں کی موت کی وجہ سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 34 ہزار 367 ہوگئی ہے۔
ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح گھٹ کر 1.09 فیصد ، صحت یابی کی شرح 97.57 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
برازیل جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے لحاظ سے اب دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز ایک بار پھر بڑھ رہے ہیں اور اب تک 2.05 کروڑ سے زائد لوگ اس موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5.74 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل کورونا سے اموات کے حوالے سے دنیا میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 66.33 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس ہلاکت خیز وائرس کی وجہ سے 1.72 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ فرانس میں 66.82 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.13 لاکھ سے زائد مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ برطانیہ میں کوروناوائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 64.91 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،31،909 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

ترکی میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 61.97 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 54،327 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 51.30 لاکھ اور اموات کی تعداد بڑھ کر 1،10،217 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 48.86 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 1،24،121 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
اسپین میں اس وبا سے 47.70 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 83،136 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 44.78 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1،28،728 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دریں اثنا ایران نے وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں جرمنی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 46.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور اموات کی تعداد 1،01،354 تک پہنچ گئی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 38.70 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 91،983 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
انڈونیشیا میں کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے صورتحال بہت خراب ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس کے کیسز 39.67 لاکھ سے تجاوز کر گئے ہیں جبکہ 1،25،342 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس سے 28.86 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس موذی وبا کی وجہ سے 75،316 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے 32.17 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک اس وائرس کی وجہ سے 2،52،927 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 26.80 لاکھ سے زیادہ لوگ موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 79،251 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا متاثرین کی تعداد 23.66 لاکھ سے زیادہ اور 56،457 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
پیرو میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.40 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 1،97،752 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 19.50 لاکھ سے زیادہ لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس موذی وبا کی وجہ سے 18،268 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
چین ،جہاں سے یہ جان لیوا کورونا وائرس پھیلا ، 1،06،746 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4،848 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
پڑوسی ملک بنگلہ دیش نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملے میں پاکستان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ بنگلہ دیش میں 14.57 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 25،143 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں اب تک 11.23 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں اور 24،923 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔ نیپال میں اب تک 7.45 لاکھ سے زائد متاثر ہو ئے ہیں جبکہ 10،485 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ سری لنکا میں کورونا وائرس کے 3.85 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 7،183 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ، دنیا کے کئی دوسرے ممالک میں کورونا وائرس کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS