مفرور مجرموں کے خلاف خصوصی مہم

0
the week

نئی دہلی: (یو این آئی) دہلی پولیس کمشنر راکیش استھانہ نے ہفتہ کو پولیس کے ڈپٹی کمشنروں کو حکم دیا کہ وہ دارالحکومت کے مفرور مجرموں کو پکڑنے کے لیے ایک خصوصی آپریشن شروع کریں۔انہوں نے رکشا بندھن ، جنم اشٹھمی اور دہلی سکھ گوردوارہ کمیٹی کے انتخابات کے پیش نظر امن و امان کے ساتھ کووڈ کے رہنما خطوط کی تعمیل کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے پولیس کے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ مفرور مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر خصوصی زور دیا جائے۔
مسٹر استھانہ نے تمام سنگین مجرمانہ مقدمات بشمول اغوا ، بچوں اور خواتین سے متعلق جرائم اور عدالتوں میں ضروری ثبوت پیش کرکے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتماد جیتنے کے لیے شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا سہارا لیں ، تاکہ کسی قسم کے شبہ کی گنجائش نہ رہے اور مجرموں کو سزا مل سکے۔
دارالحکومت میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک جام کے مسئلے کو دور کرنے کے لیے انہوں نے ٹریفک پولیس سے کہا کہ وہ مصروف اوقات میں گاڑیوں کی بہتر نقل و حرکت پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس ڈپٹی کمشنر کو ٹریفک پولیس اور پولیس کنٹرول روم کے ساتھ ہم آہنگی کا حکم بھی دیا۔واضح رہے کہ اتوار کو رکشا بندھن اور دہلی سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی کے انتخابات ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS