گرداس پور: (یو این آئی) پنجاب کے ضلع امرتسر میں ہند پاک سرحد پر بارڈرسکیورٹی فورسز(بی ایس ایف) کے جوانوں نے پاکستان کی جانب سے ایک پلاسٹک پائپ کے ذریعے ہندوستان میں بھیجی جانے والی 40 کلو ہیروئن برآمد کی ہے۔ پولیس نے آج یہاں بتایا کہ بی ایس ایف کی 73 بٹالین کے جوانوں نے جمعہ کی دیررات رام داس علاقے میں گشت کے دوران سرحد پر ہلچل دیکھ کر پانچ اسمگلروں پر 62 راؤنڈ فائر کیے لیکن اسمگلر اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر ہیروئن چھوڑ کر پاکستان کی جانب بھاگ گئے۔ جوانوں نے تلاشی مہم میں ہیروئن برآمد کرکے افسران کو اطلاع دی جس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے متذکرہ ہیروئن امرتسر دیہات پولیس کے سینیئر پولیس افسر گُلنیت سنگھ کھرانہ کے حوالے کر دی ہے۔
انہوں نےبتایا کہ پاکستانی اسمگلروں نے یہ کھیپت آدھی رات کو پلاسٹک کی لمبی پائپ کے ذریعے ہندوستانی علاقے میں پہنچائی جسے اٹھا کر اسمگلر ٹھکانے لگانے والے تھے۔ پولیس نے ہیروئن کی اسمگلنگ اور در اندازی کا معاملہ درج کر لیا ہے۔
پنجاب کی بین الاقوامی سرحد پر 40 کلو ہیروئن برآمد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS