ہندوستان میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 21 ہزار 258

0

نئی دہلی: (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلے میں اس سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد زیادہ رہی،جس کی وجہ سے ایکٹو کیسز 3286 کم ہوکر 3،64،129 رہ گئے جو کہ 149 دن کی کم ترین سطح ہے۔ ملک میں بدھ کے روز 56 لاکھ 36 ہزار 336 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 56 کروڑ 64 لاکھ 88 ہزار 433 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں ۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36،401 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 23 لاکھ 21 ہزار 258 ہو گئی ہے۔ اس دوران 39 ہزار 157 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 15 لاکھ 25 ہزار 080 ہو گئی ہے۔

اس دوران ایکٹو کیسز 3286 کم ہو کر تین لاکھ 64 ہزار 129 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 530 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کرچار لاکھ 33 ہزار 049 ہوگئی ہے۔ ملک میں ایکٹوکیسز کی شرح کم ہو کر 1.13 فیصد ، صحتیابی کی شرح بڑھ 97.53 کر فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 3222 کم ہو کر 61568 رہ گئے ہیں ۔ دریں اثنا ریاست میں 8196 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 6209364 ہو گئی ہے ، جب کہ 158 مریضوں کی موت ہونے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 135413 ہو گئی ہے۔

کیرالہ میں اس دوران ایکٹو کیسز 2517 بڑھ کر 178212 ہو گئے ہیں اور 18،738 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 3548196 ہو گئی ہے ، جبکہ 179 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 19049 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں کورونا کے ایکٹو کیسز 215 کم ہو کر 21292 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 22 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 37،061 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2874839 مریض صحبیاب ہوچکے ہیں ۔ تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 142 کم ہو کر20083 ہو گئی ہے اور 31 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 34،610 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں 2539540 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ۔

آندھرا پردیش میں ایکٹو کیسز 15944 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 1967472 ہو گئی ہے جبکہ 13،686 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز 96 کم ہو کر 9736 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے مجموعی طور پر 18،318 افراد کی موت ہوئی ہے۔ ریاست میں اب تک 1511558 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔تلنگانہ میں ایکٹو کیسز 6912 رہ گئے ہیں،جب کہ اب تک 3849 افراد کی موت ہو گئی ہے۔ وہیں 642865 لوگ اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹو کیسز 63 کم ہو کر 974 رہ گئے ہیں۔ وہیں 989411 افراد کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں جب کہ مرنے والوں کی تعداد 13549 ہو گئی ہے ۔
پنجاب میں ایکٹو کیسز 2 بڑھ کر 543 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 583170 ہو گئی ہے جبکہ 16،345 مریضوں کی موت ہو گئی ہے ۔ گجرات میں ایکٹو کیسز پانچ کم ہو کر 175 ہو گئے ہیں اور اب تک 168705 مریض صحتیاب ہو گئے ہیں اور 10،071 افراد کی اس وبا سے موت ہو گئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS