ماسکو : (یو این آئی/اسپوتنک) افغانستان کے اول نائب صدر امر اللہ صالح نے پیر کو کہا کہ وہ کبھی بھی طالبان کے سامنے نہیں جھکیں گے اور دارالحکومت کابل پر قبضے کے باوجود ملک میں ہی رہیں گے۔امراللہ صالح نے اپنے ٹوئٹر پیج پر لکھا’’میں اپنی زمین پر ہوں،لوگوں کے ساتھ. ایک وجہ اور مقصد کے لئے۔ نیکی پر پختہ یقین کے ساتھ۔ پاکستان کی حمایت یافتہ جبراورسفاک آمریت کی مخالفت کرنا ہمارا قانونی حق ہے۔
I will never, ever & under no circumstances bow to d Talib terrorists. I will never betray d soul & legacy of my hero Ahmad Shah Masoud, the commander, the legend & the guide. I won't dis-appoint millions who listened to me. I will never be under one ceiling with Taliban. NEVER.
— Amrullah Saleh (@AmrullahSaleh2) August 15, 2021
طالبان اتوار کو کابل میں داخل ہوئے جس کے بعد صدر اشرف غنی نے اپنے استعفیٰ کا اعلان کرتے ہوئے ملک چھوڑ دیا۔ مسٹر غنی نے کہا کہ انہوں نے تشدد روکنے کا فیصلہ اس لیے لیا کیونکہ دہشت گرد دارالحکومت پرحملہ کرنے کے لئے تیار تھے۔طالبان کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ اس گروپ نے ملک میں 20 سال سے جاری لڑائی ختم کر دی ہے۔