ملک میں کورونا کےبڑھتے قدم ، جانیں کتنے ہوگئے معاملات

0

نئی دہلی: (یو این آئی) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 41 ہزار سے زائد نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور اس دوران ایکٹو کیسز میں بھی اضافہ درج کیا گیا ہے۔بدھ کو ملک میں 44 لاکھ 19 ہزار 627 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے اور اب تک 52 کروڑ 36 لاکھ 71 ہزار 019 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 41195 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کااعدادوشمار بڑھ کرتین کروڑ 20 لاکھ 77 ہزار 706 ہو گیا ہے۔ اس دوران 39 ہزار 69 مریضوں کی صحت یابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد تین کروڑ 12 لاکھ 60 ہزار 050 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 1636 کم ہو کر تین لاکھ 87 ہزار 987 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 490 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 29 ہزار 669 ہوگئی ہے۔ملک میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.21 فیصد ہو گئی ہے، صحت یابی کی شرح بڑھ کر 97.45 فیصد اور شرح اموات 1.34 فیصد ہے۔ مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1547 کم ہو کر 68018 ہو گئے ہیں۔ اسی دوران ریاست میں 6944 مریضوں کی صحت یابی کے بعد کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6166620 ہوگئی ہے، جبکہ 163 مریضوں کی موت ہونے سے اموات کااعدادوشمار بڑھ کر134364 ہوگیا ہے۔اس عرصے کے دوران کیرالہ میں فعال کیسز 3973 سے بڑھ کر 176478 ہو گئے ہیں اور 19411 مریضوں کی صحت یابی کے بعدکورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 3415595 ہو گئی ہے جبکہ 116 مریضوں کی موت ہونے سےاموات کی تعداد بڑھ کر 18120 ہو گئی ہے۔
کرناٹک میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 175 بڑھ کر 22877 ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی 33 مزید مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کااعدادوشمار 36881 ہو گیا ہے۔ ریاست میں اب تک 2863117 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو میں فعال کیسز کی تعداد 19 بڑھ کر 20382 ہوگئی ہے اور مزید 28 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 34395 ہوگئی ہے۔ وہیں 2526317 مریض انفیکشن سے پاک ہو ئے ہیں۔ آندھرا پردیش میں فعال کیسز 18417 ہو گئے ہیں۔ ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد 1955052 ہو گئی ہے جبکہ 13582 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے فعال معاملات 52 کم ہوکر10163 رہ گئے ہیں اور اس وبا کے انفیکشن کی وجہ سے کل 18258 افراد ہلاک ہوئےہیں۔ ریاست میں اب تک 1507278 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔تلنگانہ میں فعال معاملات 8137 رہ گئے ہیں، جبکہ اب تک 3833 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہیں 638865 لوگ اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ چھتیس گڑھ میں کورونا کے فعال معاملات 66 کم ہو کر 1557 رہ گئے ہیں۔ وہیں 988337 افراد کورونا سے پاک ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 13545 ہے۔
پنجاب میں فعال کیسز 57 بڑھ کر 517 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد 582836 ہو گئی ہے جبکہ 16325 مریض جاں بحق ہوگئے۔ گجرات میں فعال معاملات 12 کم ہو کر 194 ہو گئے ہیں اور اب تک 814830 مریض صحت یاب اوراب تک 10077 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS