ہیپی ٹو ہیلپ فاونڈیشن کوکن میں راحت رسانی کے لیے پرعزم

0

اورنگ آباد:(پریس ریلیز )ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کا سالانہ اجلاس بانی صدر شیخ عبد الرحیم رہائش گاہ پر ہیپی ٹو ہیلپ فاؤنڈیشن کے قانونی مشیر ایڈووکیٹ عرفان خان کی صدارت میں ہوا۔ جب کہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر فرقان دیوان اور بانی صدر شیخ عبد الرحیم موجود تھے۔ شیخ عبدالرحیم نے پہلی بار فاؤنڈیشن کے سابقہ ​​کام کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی سطح کے تمام عہدیداران کو اس تعلیمی 2021۔22 سال کے لئے چنا گیا ہے۔ یہ فیصلہ متفقہ طور پر کیا گیا۔ بعدازاں مہارشٹر ریاست کے نائب صدر شفیق پٹھان، ریاستی کارگزار صدر ارشد پٹھان، ریاستی منتظم،امول کلکرنی، مراٹھواڈا صدر ڈاکٹر سھیل نواب، مراٹھواڈا سیکریٹری شنکر دھاوارے، ،جناب شیخ یاسر کو تمام لوگوں کی رائے کے مطابق اورنگ آباد ڈسٹرکٹ کمیٹی کے لیے ضلع سکرٹری ضلع صدر سیّد تعظیم منتخب کیا گیا۔ اسی طرح اس بار حلقہ خواتین کی کمیٹی تشکیل دی گیی جس میں پہلی ریاستی صدر کے طور پر سرفراز شیخ ، پہلی ریاستی نائب صدر گلنار تحصیلدار اور ریاستی سیکرٹری شاہین ناز کو سب کی متفقہ راے سے منتخب کیا گیا۔ اسی موقع پر فاونڈیشن نے کوکن میں راحت رسانی کاموں کے لیے عزم کا اظہار کیا ہے۔ کوکن سیلاب زدہ حصوں میں اور اس کے اثرات پر غور کرتے ہوئے ، متفقہ طور پر تعلیمی سال میں کتابیں، رجسٹر اور پین اور دیگراشیا وہاں جاکر تقسیم کرنے کا عزم کیا گیا تاکہ غریب طلبہ کو تعلیم میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS