سفان حسن اولمپکس میں 3 میڈلز جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں

0
CS celebSaga

ٹوکیو(ایجنسیاں) ٹوکیو اولمپکس میں سونا دیکھ کر خواتین کا دل مچلنے لگا جب کہ کئی ریکارڈز قائم کر دیے۔ہالینڈ کی 28 سالہ سفان حسن کسی اولمپک میں 3 میڈلز جیتنے والی پہلی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں،ان میں 2 گولڈز اور ایک برانز شامل ہے، 5 ہزار میٹرز کی دوڑ کے بعد انھوں نے 10 ہزار میٹرکی ریس میں بھی طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا، ایتھوپیا میں پیدا ہونے والی سفان حسن نے یہ مقابلہ 29 منٹ 55.32 سیکنڈز میں جیتا، وہ 15 سو میٹرز کی دوڑ میں برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھیں۔دوسری جانب ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کی 4×400 ریلے ریس میں کامیابی پانے والی امریکی ٹیم کی ایلسن فلیکس اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے والی خاتون ایتھلیٹ بن گئیں،11 میڈلز جیتنے والی ایلسن نے ہم وطن ایتھلیٹ کارل لوئس کا بھی ریکارڈ برابر کردیا۔جیکب انگیبریگسٹن نے 1500 میٹر مینز ریس میں اولمپک ریکارڈ توڑ کر گولڈ میڈل قبضے میں کرلیا، ناروے سے تعلق رکھنے والے جیکب نے اولمپک میں پہلی انٹری کو طلائی تمغے سے یادگار بنالیا، 25 سالہ ایتھلیٹ نے 3 منٹ 28.32 سیکنڈز کی پرفارمنس سے سب کو پیچھے چھوڑا۔کینیا کے ٹموتھی چیریوٹ نے 3 منٹ 29.01 سیکنڈز کی پرفارمنس کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا، برطانیہ کے جوش کیر نے تیسری پوزیشن پر اختتام کیا، انھوں نے یہ فاصلہ 3 منٹ 29.05 سیکنڈز میں طے کیا، یہ ان کی انفرادی طور پر بہترین کارکردگی بھی شمار ہوئی۔گھڑسواری ٹیم شوجمپنگ ایونٹ میں سوئیڈن اولمپک چیمپئن بن گیا، امریکہ نے سلور جبکہ بلجیم نے برانز میڈل حاصل کیا، آرٹسٹک سوئمنگ میں روس نے مہارت ثابت کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کرلیا۔اس کامیابی کے بعد سوئمنگ ایونٹس میں روس نے کلین سوئپ مکمل کرلیا، سویٹلانا روماشینا نے ریکارڈ ساتواں اولمپک گولڈ میڈل اپنے نام کیا، چین نے دوسری پوزیشن پائی، یوکرین نے برانز میڈل اپنے نام کیا۔ماڈرن پیناٹھلون ایونٹ میں برطانیہ نے ڈبل کراؤن پالیا، جوزف چونگ نے ہم وطن کیٹ فرینچ کی طرح ملک کے لئے ایک اور ٹائٹل جیت لیا۔ انھوں نے مصر کے احمد الگیندے کو مات دی، جنھوں نے سلور میڈل پر اکتفا کیاجبکہ جنوبی کوریا کے جون وونگیٹ نے برانز میڈل پایا۔گیمز کے 15 ویں دن چین 38 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS