مودی نے کسانوں کے لئے سب سے زیادہ کام کیا:نڈا

0
Image: The Hindu

لکھنؤ:(یواین آئی)بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا نے آج یہاں دعوی کیا کہ مرکزکی مودی حکومت نے کسانوں کےلئے
جتنا کام کیا ہے ملک کی دوسری حکومتوں نے اتنا کام نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ یوپی اے حکومت میں زراعت پر 1.21لاکھ
کروڑ روپئے خرچ کئے گئے تھے لیکن مودی حکومت نے زراعت پر 2.11لاکھ کروڑ روپئے خرچ کئے گئے ہیں۔ہفتہ کو
ریاست میں نومنتخب بی جےپی ضلع پنچایت صدور و بلاک پرمکھ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’ہر ایک کو آنے
والے اسمبلی انتخابات کے تئیں اپنی ذمہ داری کو ادا کرنا ہوگا۔اور ریاستی و مرکزی حکومت کی فلاحی اسکیمات کو عوام الناس
تک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے پنچایت صدور سے کہا کہ عوام نے آپ کو انتخاب کیا ہے اور آپ کو بھیجا ہے آپ عوام کے لیڈر
نہیں بلکہ ان کے اعتماد امین ہو۔آپ کو ان کے اعتماد پر پورا اترنا ہے۔پنچایت انتخابا ت پر مسٹر نڈا نے کہا کہ یوگی حکومت
وبا کے ددرمیان سہ سطحی پنچایات انتخابات کاانعقاد کرا کر جمہوریت کو مضبوط کرنے کا کام کیا ہے۔آپ ایسا صرف
ہندوستان میں دیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہماری جمہوریت کی خوبصورتی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تعریف کرتے ہوئے
انہوں نے کہا کہ یوپی یوگی کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامز ن ہے۔ریاست میں متعدد ایسے گاؤں تھے جہاں دہائیوں
سےبجلی نہیں تھی۔لیکن آج مودی اور یوگی کی قیاد ت میں ان کی طر ز زندگی تبدیل ہوگئی ہے۔اس سے پہلے ہندوستان کی یہ
شبیہ تھی کہ یہاں کی عورتیں چولہا پھونکتے پونگتے اپنے پھیپھڑوں کو خراب کرلیتی ہیں لیکن مودی نے اجولا اسکیم کے
ذریعہ ان کی زندگی تبدیل کرنے کا کام کیا ہے۔وزیر اعظم نے عزم ہے کہ کسی کو بھی پکے چھت سے محروم نہ کیا جائے۔
آپ سب اس کے عزم کی تکمیل میں گھر گھر جانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم کسان مان دھن اسکیم کے تحت
60سال سے زیادہ عمر والے افراد کے لئے 3ہزار روپئے فی ماہ پنشن کا آغاز کیا گیا ہے۔کیا یہ کسانوں کےلئے ایک بڑا
فیصلہ نہیں ہے۔گذشتہ حکومتوں کی میعاد کارمیں کسانوں کو یوریا کے لئے اینٹ پھتر کا استعمال کرنا پڑتا تھا لیکن کسانوں کو
نیم کووٹید یوریا دے کر اس کی بلیک مارکٹنگ کو روکا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS