ٹوکیو:(یو این آئی) نوجوان ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک ہفتہ کو یہاں خواتین کے انفرادی اسٹروک پلے میں میڈل پانے سے محروم رہ گئیں۔ انہوں نے چوتھی پوزیشن پر مقابلہ ختم کیا جو اولمپکس میں کسی بھی ہندستانی گولفر کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ادیتی نے پہلے تین راؤنڈ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹاپ تین میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔ ان کی کارکردگی کی وجہ سے سبھی کو ان سے تمغے کی امید تھی لیکن چوتھے اور آخری راؤنڈ میں چوتھے نمبر پر آنے سے وہ پوڈیم (ٹاپ تین) پر ختم نہ کر پائیں۔ امریکہ کی نیلی کورڈا نے اپنے تمام حریفوں کوشکست دیتے ہوئے سرفہرست رہ کر گولڈ میڈل جیتا۔ دوسری جانب جاپان کی انامی مونے نے نیوزی لینڈ کی لیڈیا کیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فائنل راؤنڈ میں چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی۔ لیڈیا کو کانسہ کے تمغے سے مطمئن ہونا پڑا۔ہندستان کی دیکشا ڈاگر بھی کچھ خاص نہ کر سکی اور 50 ویں نمبر پر مقابلہ ختم کیا۔ گولڈ میڈل یافتہ نیلی کورڈا کی بہن نے اچھا مظاہرہ کیا۔ وہ 14 ویں نمبر پر رہیں۔جب کہ صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے ٹوکیو اولمپکس میں خواتین کے انفرادی اسٹروک پلے میں تمغے سے چوکنے والی نوجوان ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک کی زبردست کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ مسٹر کووند نے ہفتے کے روز ٹویٹ کرتے ہوئے کہا’بہترین کارکردگی ، ادیتی اشوک۔ ہندوستان کی ایک اور بیٹی نے اپنی پہچان بنائی ہے‘۔ انہوں نے مزید کہا ’’آپ نے آج کی اپنی تاریخی کارکردگی سے ہندوستانی گالف کو ایک نئی بلندی دی ہے۔ آپ نے اعتماد کے ساتھ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے کہا’ہمت اور مہارت کے مظاہرے کے لیے آپ کو مبارکباد‘۔
گولفر ادیتی میڈل سے محروم، جانیں صدرجمہوریہ نے کیا کہا؟
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS