ٹوکیو: (یو این آئی) عالمی نمبر ایک ہندوستانی پہلوان ونیش فوگاٹ یہاں جمعرات کو خواتین کی فری اسٹائل 53 کلوگرام کشتی کے کوارٹر فائنل میں بلغاریہ کی وینیسا کالادزنسکایا سے ہارگیئں۔
بلغاریہ کی پہلوان نے شروع سے ہی جارحیت کا مظاہرہ کیا اور0۔2 کی برتری حاصل کرلی۔ حالانکہ ونیش نے واپسی کرتے ہوئے دو پوائنٹس حاصل کئے لیکن آخر میں وینیسا نے ونیش کو شکست دے کرمقابلہ جیت لیا۔ وینیش کے پاس اب ریپچیج راؤنڈ تک پہنچ کر کانسہ کا تمغہ جیتنے کا موقع ہے بشرطیکہ وینیسا فائنل راؤنڈ میں پہنچیں۔
اس سے قبل ونیش نے آج صبح پری کوارٹر فائنل مقابلے میں ریو اولمپک کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سویڈن کی صوفیہ میٹسن کو1۔7 سے شکست دی تھی۔ ان کے علاوہ انشو ملک آج خواتین کے فری اسٹائل 57 کلوگرام زمرے کے ریپچج راؤنڈ میں شکست کے بعد ہندوستان کے لیے کانسہ کا تمغہ جیتنے میں ناکام رہیں۔
ونیش فوگاٹ خواتین کشتی کے فری اسٹائل کوارٹر فائنل میں ناکام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS