نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) کے تعلیمی سیشن 2021-22 کے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ کورسیز کے داخلے کے درخواست فارم میں ای ڈبلیو ایس کوٹہ کو جنرل اوراو بی سی کوٹہ کے برابر کردیاگیا ہے۔ اس سال سے ای ڈبلیو ایس کوٹہ کی درخواست فیس جنرل کوٹے کے برابر کردی گئی ہے، لہٰذا ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے طلبا کی درخواست فیس دوگنا سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس سال سے یوجی میرٹ بیسڈ کورسیز کی درخواست میں ای ڈبلیو ایس کوٹہ کی درخواست فیس 100 روپے سے 250 روپے کردی گئی ہے جب کہ پی جی کورسیز کے لیے درخواست 300 سے 750 روپے کردی گئی ہے۔ درخواست فیس یوجی کے انٹرنس بیسڈ کورسیز کے لیے کی گئی ہے۔
ڈی یو کے داخلہ کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر راجیو گپتا کا کہنا ہے کہ اس سال سے ہی یہ بدلاؤ درخواست ای ڈبلیو ایس کوٹہ کی درخواست فیس میں کیاگیا ہے۔ اس کا سبب یہ ہے کہ دیگر تعلیمی اداروں میں بھی ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے طلبا کو جنرل اور اوبی سی کے برابر رکھا گیا ہے۔ لیکن گزشتہ 2سال سے جب سے ای ڈبلیو ایس کوٹہ ڈی یو میں نافذ کیاگیا ہے،تب سے ای ڈبلیو ایس اوٹہ کو ایس سی،ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی کوٹہ کے ساتھ رکھتے ہوئے اس کی درخواست فیس یوجی کے میرٹ بیسڈ کورسیز کے لیے 100 روپے اور انٹرنس بیسڈ یوجی اور پی جی کورسیز کے لیے 300 روپے رکھی گئی تھی لیکن اس سال ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے طلبا کو جنرل اور او بی سی کوٹہ کے ساتھ کردیاگیا ہے لہٰذا اس کوٹہ کے طلبا کو درخواست فیس میں ملنے والی رعایت ختم ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ڈی یو میں یوجی اور پی جی کورسیز کو چھوڑکر پی جی ڈپلومہ اِن سائبر سیکورٹی اینڈ لاء کورس کی فیس سب سے زیادہ 2ہزار روپے ہے۔ پہلے ای ڈبلیو ایس کوٹہ کے لیے یہ فیس 1500 روپے تھے لیکن اس سال سے اس کوٹہ کو ایس سی،ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی کوٹہ سے الگ کرکے جنرل اور او بی سی کے ساتھ کرنے سے ان کی اس کورس میں درخواست فیس 2ہزار روپے ہوگئی ہے۔ ڈی یو سے الحاق شدہ رامانجن کالج کے پرنسپل پروفیسر ایس پی اگروال نے بتایا کہ انہوں نے ڈی یو کی اکیڈمک کاؤنسل کی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اس پراعتراض کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی طالب علم اکنامک ویکر سیشن کا ہے تو اس کی درخواست فیس جنرل کے برابر کیے جانے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔
دہلی یونیورسٹی کے اسکولوں میں دوگنا سے زیادہ فیس میں اضافہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS