کورونا کے سبب جاپان کے مزید چارصوبوں میں ایمرجنسی نافذ

0
thestatesman.com

ٹوکیو: (یو این آئی/ژنہوا) جاپان میں حال ہی میں کورونا کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر پیر کو مزید چارصوبوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
جاپانی حکومت نے جن چارصوبوں میں 31 اگست تک ایمرجنسی نافذ کی ہے ان میں چیبا،کاناگاوا،سیتاما اور اوساکا شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ٹوکیو اور اوکی ناوا میں پہلے سے 22 اگست تک نافذ ایمرجنسی کی مدت کو بھی31 اگست تک بڑھا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب ہوکائیڈو،اشیکاوا،کیوٹو،ہیوگو اور فوکو اوکا صوبوں کے کچھ حصوں میں پیر سے اگست کے آخر تک سیمی ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔
نیشنل گورنرز ایسوسی ایشن نے لوگوں سے اپنے بین صوبائی سفر کو ملتوی کرنے اور ضروری سفر کی صورت میں کورونا ٹیسٹ کروانے کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS