انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے بین الاقوامی تعاون میں اضافہ کیا جائے گا

0
cfr.org/blog

نئی دہلی : (یو این آئی) خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے جمعہ کو کہا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر تعاون بڑھائے گی اور مجوزہ انسانی اسمگلنگ (روک تھام ، تحفظ اور بحالی) بل۔2021 پارلیمنٹ کے اس مانسون سیشن میں پیش کی جائے گا۔
انسداد انسانی اسمگلنگ کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ سمپوزیم ‘انسانی اسمگلنگ کے خاتمے’ کا افتتاح کرتے ہوئے محترمہ ایرانی نے کہا کہ مجوزہ بل ملک میں پہلی بار انسانی اسمگلنگ کو ایک ‘منظم جرم’ کے طور پر نشان زد کیاجارہا ہے۔ یہ بل انسانی اسمگلنگ کی مختلف اقسام کی ایک جامع فہرست کی تجویز تیار کرے گا اور اس کے مطابق سزا میں اضافہ کرنے کا التزام کرے گا۔ اس بل میں اس جرم کی ‘رپورٹنگ’ کو بھی لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور جو لوگ جرم کی ‘رپورٹ’ نہیں کریں گے۔ وہ سزا کے ساتھ مشروط ہوں گے۔
مرکزی وزیر نےبتایا کہ اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی حکومت بین الاقوامی سطح پر بھی تعاون بڑھائے گی جس کے تحت خواتین اور بچوں کی سرحد پار سے اسمگلنگ ہوتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ حکومت کے لیے تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔

سیمینار کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن (کے ایس سی ایف) اور بچپن بچاؤ آندولن (بی بی اے) نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا
اس موقع پر نوبل امن انعام یافتہ کیلاش ستیارتھی نے کہا کہ ہندوستان انسانی اسمگلنگ کے خلاف مجوزہ قانون کے ساتھ اس جرم سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر لڑائی میں ایک تاریخی اقدام کرنے کے لئے تیار ہے۔ یہ قانون فوری طور پر منظور کیا جائے اور باقی دنیا کے لیے ایک مثال قائم کی جائے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS