نئی دہلی: (یو این آئی) راجیہ سبھا میں پیگاسز جاسوسی معاملے اورکسانوں کی تحریک سے متعلق اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کا ہنگامہ جمعہ کو بھی جاری رہا جس کے سبب وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہ ہوسکا اور لنچ کے بعد زور شرابے کے درمیان ایوان کی کارروائی پیر تک ملتوی کردی گئی۔
ڈپٹی اسپیکر ہر ونش نے ڈھائی بجے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے غیر سرکاری ارکان کے کام کے لئے ارکان کا نام پکارا جو کسی بھی رکن نے نجی قرارداد پیش نہیں کی اور نہ کسی رکن نے نجی قرارداد پر بحث شروع کی۔ اس دوران کانگریس، ترنمول کانگریس اور بائیں بازوں کی پارٹیوں کے ارکان نشست کے سامنے آگئے اور تختیاں لہرانے لگے۔ مسٹر ہری ونش نے کہا کہ یہ ارکان کی نجی قرارداد کا وقت ہےاور ارکان کو ایوان کی کارروائی بہتر طریقے سے چلانے کے لئے تعاون کرنا چاہیے۔
ہنگامے کے درمیان ، مسٹر ہریونش نے محدود ذمہ داری شراکت داری (ترمیمی) بل 2021 اور مطلق انشورنس اور کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن (ترمیمی) بل 2021 پیش کرائے۔ اس کے بعد وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے ناریل ترقیاتی بورڈ (ترمیمی) بل 2021 بحث کے لیے پیش کیا اور بغیر بحث کے ایوان نے بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا۔ اس کے بعد ، ڈپٹی اسپیکر نے ایوان کو پیر تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن کے ہنگامے کی وجہ سے لوک سبھا بھی اس سے قبل ملتوی کردی گئی۔
راجیہ سبھا کی کارروائی پیر تک ملتوی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS