ترکی 2023 سے بحیرہ اسود خطے میں گیس کی پیداوار شروع کر سکتا ہے: اردوگان

0
reuters.com

انقرہ: (یو این آئی،اسپوتنک) ترک صدر رجب طیب اردوگان نے کہا ہے کہ ترکی2023 سے بحیرہ اسود خطے میں قدرتی گیس کی پیداوار شروع کرسکتا ہے۔
رجب طیب اردوگان نے کہا کہ “بحیرہ اسود میں گیس کی پیداوار کا پہلا مرحلہ 2023 سے شروع کرنے کے لئے وسیع پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہیں۔ سیاست اور معیشت کے لحاظ سے خطے کا سب سے طاقتور ملک ترکی سے دوستی کرنے والے ممالک ہمیشہ فائدے میں رہیں گے”۔
انہوں نے کہا کہ بحیرہ اسود میں گیس کی پیداوار شروع ہونے سے ترکی کی بیرونی سپلائی پر انحصار کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پابندیوں،دھمکیوں،اور بلیک میل کے ذریعے روکنے کی کوشش کی گئی،لیکن وہ کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہے”۔
قابل ذکر ہے کہ رجب طیب اردوگان نے جون کے اوائل میں کہا تھا کہ ترکی نے بحیرہ اسود میں 135 ارب مکعب میٹر سے زیادہ گیس کے ذخائر والے ایک نیا گیس فیلڈ دریافت کیا ہے۔ ان کے مطابق بحیرہ اسود کے خطے میں قدرتی گیس کے کل ذخائر لگ بھگ 500 ارب مکعب میٹر ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS