پیر سے دہلی میٹرومیں تمام سیٹوں پر بیٹھ کر سفرکرسکیں گے لوگ

0
JSNewstimes

نئی دہلی : (یواین آئی) دہلی میٹروریل کارپوریشن (ڈی ایم آر سی) نے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ترمیمی رہنما ہدایات کے مطابق اتوار کے روز واضح کیا کہ پیر سے میٹروکی تمام سیٹوں پرمسافربیٹھ کر سفرکرسکیں گے لیکن کوچ کے اندرکھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ کورونا دورکے بعد مسافروں کو ایک سیٹ کو چھوڑ کر دوسری سیٹ پر بیٹھنے کی اجازت تھی۔ دہلی میٹرونے یہ وضاحت پرنٹ،ڈیجیٹل اورالیکٹرانک میڈیا کے کچھ حصوں میں آئی ان خبروں کے بعد دیا ہے جن میں یہ کہا گیا تھا کہ دہلی میٹرو پیرسے اپنی 100 فیصد صلاحیت کے ساتھ سروس کاآپریشن کرے گی۔ ڈی ایم آرسی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پیر سے فی کوچ زیادہ سے زیادہ 50 مسافروں کو ہی سفرکرنے کی اجازت ہوگی کیونکہ کورونا سے پہلے کوچ میں کھڑے ہوکر اورسیٹ پر بیٹھ کرسفرکرنے والوں کی تعدادتقریباً 300 ہوجاتی تھی۔ میٹرونے یہ بھی کہا ہے کہ تمام مسافروں کے جسم کی حرارت کی جانچ، ان کے سامان کوسینیٹائز کرنے اورمسافروں کی جانچ کے سبب میٹرواسٹیشنوں کے باہرمسافروں کوطویل قطاروں کاسامنا کرنا پڑرہا ہے،لیکن حکومت کے کورونا سے متعلق ہدایات کی پیروری کرناضروری ہے۔ڈی ایم آرسی نے ایک بار مسافروں سے اپیل کی ہے کہ ضروری ہونے پر ہی میٹرو سے سفرکریں اورکورونا سے متعق ہدایات کی پیروی کریں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS