نئی دہلی : (یواین آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکاگاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت پہلے سیاہ زراعتی قوانین کو واپس لینے کے بجائے ملک کے کسانوں کو صرف بار بار رسوا کرنے میں لگی ہوئی ہے۔کانگریس کی اترپردیش کی انچارج جنرل سکریٹری نے کہا کہ حکومت صرف اپنے سرمایہ داردوستوں کو فائدہ پہنچانے کاکام کررہی ہے اورانہیں کے چشمے لگاکر کسانوں کا بحران دیکھ رہی ہے۔ اس لئے اسے کہیں حقیقت نظرنہیں آرہی ہے۔محترمہ پرینکا گاندھی نے کہا ’’بی جے پی حکومت نے پارلیمنٹ میں کہا کہ نہ تو اس نے کالے زراعتی قوانین پر کسانوں کی مرضی جاننے کی کوئی کوشش کی اورنہ ہی اس کے پاس شہیدکسانوں کاکوئی اعدادوشمار ہے۔ اپنے کھرب پتی دوستو ں کاچشمہ لگاکر آنکھوں کاپانی مارچکی یہ حکومت بس کسانوں کو رسوا کئے جارہی ہے۔ سیاہ زراعتی قانون واپس لو”۔
مودی حکومت کسانوں کی صرف رسوا کررہی ہے: پرینکا گاندھی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS