نئی دہلی (ایس این بی) : دہلی یونیورسٹی (ڈی یو) میں تعلیمی سیشن 2021-22 کے گریجویشن سطح کے (پی جی) کے سبھی کورسز میں پیر کی دوپہر 26جولائی کی دوپہر بعد سے آن لائن درخواست عمل شروع کرنے کی تیاری میں ہے۔ ڈی یو داخلہ کمیٹی کے چیئرپرسن پروفیسر راجیو گپتا نے بتایا کہ اس سال پی جی لول پر پی ایچ ڈی تک کے 133 کورسز کے لیے درخواستیں ہوںگی۔ ان کورسز کی تقریباً 20ہزار سیٹیں ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ دوپہر تک درخواست عمل شروع کیاجائے لیکن اس میں اور وقت بھی لگ سکتا ہے۔ پی جی کورسز میں درخواست کی آخری تاریخ 21اگست رکھی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پی جی کورسز میں داخلے انٹرنس اور میرٹ دونوں طرح سے کیے جاتے ہیں۔ ڈی یو کے طلبا کو انٹرنس کے بغیر میرٹ کی بنیاد پر داخلے دیے جانے کی تجویز ہے جبکہ دیگر یونیورسٹیز کے طلبا کو ڈی یو کے پی جی کورسز میں داخلے کے لے انٹرنس ایگزام دینا ہوتا ہے۔ ڈی یو کا انٹرنس ٹسٹ ہر سال کی طرح اس سال بھی نیشنل ٹیسٹ ایجنسی کے ذریعہ منعقد کیا جائے گا۔ یہ انٹرنس ٹسٹ ملک کے 24شہروں میں ہوتا ہے، حالانکہ اس بار امتحان مراکز کی تعداد اور بڑھائی جاسکتی ہے۔ ڈی یو میں انٹرنس کی بنیاد پر پی جی کورسز میں جنرل اور اوبی سی کوٹے کے لیے درخواست کی فیس 750 روپے رکھی گئی ہے جب کہ ایس سی،ایس ٹی اور پی ڈبلیو ڈی اور ای ڈبلیو ایس کوٹے کے لیے یہ فیس 300 روپے ہے۔
واضح رہے کہ جن شہروں میں پی جی کورسز کے لیے امتحان منعقد کیے جاتے ہیں، ان میں احمد آباد، گاندھی نگر، جے پور، امرتسر، بنگلور، کولکاتا، بھوپال، ممبئی، نوی ممبئی، بھونیشور، ناگپور، چنڈی گڑھ، موہالی، پٹنہ، چنئی، رائے پور، دہرہ دون، رانچی، دہلی (این سی آر)، شملہ، گواہاٹی، سری نگر، (جموں اور کشمیر)، حیدرآباد، ترووننت پورم، انفال اور وارانسی شامل ہیں۔ پی جی کورسز میں داخلے کے لیے کمپیوٹر مبنی داخلہ ٹسٹ منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہ امتحان 2گھنٹے کا ہوتا ہے۔ پیپر میں کل 100سوالات پوچھے جاتے ہیں۔ ہر ایک سوال کے صحیح جواب کے لیے 4نمبر دیے جاتے ہیں جبکہ غلط جواب ہونے پر ایک نمبر کی نگیٹو مارکنگ ہوتی ہے۔ سند رہے کہ گزشتہ سال پی جی کورسز میں ایک لاکھ 46ہزار 997 طلبا نے درخواستیں دی تھیں۔ امتحان کا میڈیم صرف انگریزی ہوتا ہے۔ اس بار پی جی کورسز میں ماسٹر آف فیزیوتھیراپی میں بھی درخواستیں مطلوب ہیں۔
ڈی یو میں پی جی کورسیز کیلئے رجسٹریشن26جولائی سے آن لائن شروع
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS